Monday, August 26, 2019

انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباء و طالبات

انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباء و طالبات 



تحریر : سید عرفات حیدر

انٹری ٹیسٹ کے بہت سے طلباء Answer key چیک کرنے کے بعد بہت پریشان ہیں۔مجھے مسلسل ان کے والدین اورر انکے میسجز موصول ہو رہے ہیں۔
یہ تحریر صرف ایسے طلباء کےلیے ہے جو کم مارکس آنے پر دلبرداشتہ ہیں۔
کرکٹ کی تاریخ کے ایک انسان BEN STOKES کی کارکردگی دیکھیے۔2016 ورلڈ کپ فائنل ایک ہی اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے کھا کر انگلینڈ فائنل ہار گیا تھا اور یہ پلیئر گراؤنڈ میں زاروقطار روتا رہا۔۔۔
شاید وہ رات اس کی زندگی کی قیامت خیز رات تھی جب سارا ملک اسے blame کر رہا تھا کہ آج انگلینڈ اس کی باؤلنگ سے ہار گیا۔۔۔
مگر یہ باہمت انسان نکلا۔۔۔اس نے اپنی سابقہ غلطیوں سے سبق سیکھا اور بہت محنت کی۔۔اپنے ماضی کی کارکردگی کو اپنی طاقت بنا لیا۔۔۔وہ کہتے ہیں ناں ہمارے اندر سب سے زیادہ انرجی اس وقت ہوتی ہے جب ہم خود کو کمزور ترین سمجھ رہے ہوتے ہیں۔اس نے اس ناکامی کی انرجی کو کامیابی کے fuel میں transform کیا۔۔
اور قدرت باہمت انسانوں کو موقع دیتی ہے، بار بار موقع دیتی ہے اس مرد میدان نے ٹھیک 3 سال بعد شکست کے داغ دھو ڈالے۔۔۔۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف آہنی دیوار بن گیا ۔۔
3 بالز باقی تھیں اور انگلینڈ ہار رہا تھا پھر قسمت نے بھی ساتھ دیا۔۔۔۔گویا وہی ہوا جس کے بارے میں پائیلو کوہیلو لکھتا ہے کہ
جب ہم کسی چیز کی بھرپور دل سے خواہش کرتے ہیں تو پوری کائنات اس طرح مدد گار ہو جاتی ہے کہ تم اسے حاصل کر لو۔۔۔
یوں ہی ہوا فیلڈر نے throw پھینکا بال اس کے بیٹ سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن کراس اور اوور تھرو کے 6 سکور مل گئے۔۔۔میچ سپر اوور تک گیا اور اس شخص کی بدولت جو انگلینڈ ورلڈ کپ ہارا تھا وہی کپ آج جیت چکا تھا۔۔۔ہر طرف چراغاں تھا یہ انسان خوشی سے مسلسل رو رہا تھا۔۔۔اس کی آنکھوں میں 2016 کی وہ رات تھی ۔۔
یہ سفر رکا نہیں۔۔اس نے اس heat کو اپنے اندر سمو لیا اور آج ایک وکٹ پر 76 سکور درکار تھے یہ آہنی دیوار ثابت ہوا اور ٹیسٹ میچز کی ہسٹری بدل کر رکھ گیا۔۔76 میں سے 75 سکور اس نے کیے اور یوں انگلینڈ فاتح قرار پایا۔۔۔
ہار کے آنسو طاقت بنے تو جیت کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔نیچے تصویر خود بول رہی ہے 
پیارے MDCATIANS گھبرائیے مت۔۔۔انہی آنسوؤں کو انرجی یا فیول بنالیجیے۔۔۔کل سے نہیں آج سے ہی تہیہ کیجیے آپ اگلے سال Mdcat پاس نہیں TOP کریں گے۔۔
مجھے آپ پر کامل اعتماد ہے ۔۔۔آپ کر گزریں گے۔۔۔۔
بچوں یاد رکھو منزل سے محبت رکھو اور اگر واقعی آپ کا Aim ڈاکٹر بننا ہے تو بس اتنا کہیے
میں تم (mbbs)سے محبت کرتا/کرتی ہوں کیونکہ پوری کائنات سر جوڑے بیٹھی ہے کہ ایسا ہو جاۓ۔۔۔
اٹھیے ،آنسو پوچھیے،سجدے میں جائیے،رب سے کہیے ایک امتحان اور سہی۔۔۔یا رب میدان سے کھیل چھوڑ کر اس لیے نہیں جا رہا/رہی کہ اب میرا اس بات پر کہ میں mdact کلیئر کر ایڈمیشن حاصل کر لوں گا ،بالکل اسی طرح ایمان ہے جیسا کہ میں تیری توحید پر قائل ہوں۔۔۔یقین جانیے آپ کو کوئی نہیں روک سکے گا۔۔
بس ناکامی کی آندھی کو کہیے اے طوفان مجھے اپنے ساتھ اڑا لے جا اور آسمان کی سیر کروا۔۔۔مجھے کامیابی کی منزلوں کو چھونا ہے۔۔۔۔
اور آخر میں ایک بات ہمیشہ کہتا ہوں وعدہ کیجیے اس ملک،مدینہ ثانی کی خدمت کا جذبہ کم نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان سے وفا کا وعدہ کیجیے۔۔رب کامیابی ہی نہیں فلاح یعنی برکت والی کامیابی دے گا۔۔۔کوئی demotivate کرے یا ڈانٹے یا ناکام انسان ہونے کا طعنہ دے بیٹے گیم آپ کی ہے۔۔آپ کو بس لڑنا ہے اور جیتتا وہی ہے جو بے خوف ہو کر لڑتا ہے۔۔ایک کامیاب انسان نہیں سوچتا کہ ہار گیا تو کیا ہو گا؟؟ کیونکہ وہ صرف ایک آپشن رکھتا ہے اپنے پاس اور وہ آپشن کامیابی کا آپشن ہے آپ کی تمام طرح efforts اور فوکس اس goal پر ہو کہ اب آپ نے اپنے اوپر اٹھنے والی انگلیوں کو تالیوں میں تبدیل کرنا ہےیہ کہانی یاد رکھیے ایک جوان لڑکا جنگل سے گزر رہا ہوتا ہے تو اسے سفید لباس میں ملبوس ایک حسین دو شیزہ نظر آتی ہے وہ اس کے حسن کے سحر میں گرفتار ہو کر اس کے پیچھے چل پڑتا ہے پیچھا کرتے کرتے وہ اسے آواز دیتا ہے اور کہتا ہے میری بات سنو وہ حسینہ پیچھے مڑتی ہے اور اس کا جادو مزید سر چڑھاتا ہے جوان کولگتا چاند زمین پر اتر کر اس کے سامنے جلوہ گر ہے پھر جوان اسے کہتا ہے مجھے تمھارا حسن سحر انگیز کر رہا ہے مجھے تم سے محبت ہے تو دوشیزا جواب دیتی ہے اچھا تو یہ بات ہے وہ دیکھو تمھارے پیچھے مجھ سے زیادہ حسین لڑکی آرہی ہے نوجوان جونہی پیچھے مڑ کر دیکھتا ہے لڑکی اسے تھپڑ مار کر کہتی ہے کہ
There is no second option in Love.
یعنی محبت میں دوسرا آپشن نہیں ہوتا ۔
لہذا جب منزل سے جنون کی حد تک محبت ہو تو منزل کو چھوڑ کر راستے کی دشواریوں کی پرواہ نہیں کرتے بلکہ سسی کا وہ جملہ دہراتے ہیں
اے ریت کے صحرا اور گرم ریت کے طوفان یہ مت سوچ میرے ننگے پیر کانٹوں سے زخمی ہو چکے ہیں پیاس سے لب خشک ہو چکے ہیں۔گرمی نے مجھے مکمل جھلسا دیا ہے۔۔۔تجھے میں کہتی ہوں اے ریت کے ٹیلے میری راہ سے ہٹ جا ورنہ میرے عشق کی حدت تجھے ریزہ ریزہ بکھیر دے گی تجھے پگھلا کر تیرا غرور ختم کر دے گی اور پھر دنیا نے دیکھا سسی نے اس صحرا کو شکست دی۔
منزل کو مہیوال سمجھ لیجیے۔۔۔خود کو سوہنی تصور کیجیے۔۔۔گھڑا کچا بھی ہے تو دریا میں اتر جائیے رب منزل سے ضرور ملواۓ گا اور عین ممکن منزل آپ کی طرف چل پڑے۔۔۔۔
تو پیارے بچوں اٹھیے اور کر گزریے کیونکہ ہونے کو تو اک لمحے میں معراج ہو جاتی ہے بس ایمان کامل چاہیے Faith چاہیے،نظم و ضبط چاہیے۔۔۔۔
Dream•Believe and Do.....
سب پا لیں گے آپ
I am waiting for your success....


پھر مل کر بین سٹوکز کی طرح خوشی منائیں گے۔

بس پہلی اڑان مشکل ہے

پھر کہاں آسمان مشکل ہے



پہلی اڑان از قلم سید عرفات حیدرڈائریکٹر ایجوکیشنل ویو پاکستان

Disqus Comments